ساہیوال میں 6 افراد کا قبول اسلام

ساہیوال(نامہ نگار)جامعہ فریدیہ میں چھ افراد نے ڈاکٹر محمد مظہر فرید شاہ کے ہاتھوں پر اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنی رضا و رغبت سے اسلام قبول کیا ، پھر انہوںنے اسلام قبول کرنے والے افراد کے اسلامی نام بھی رکھے ،سلیم مسیح کا نیا اسلامی محمد سلیم ، اسی طرح نشاء بی بی کا عائشہ بی بی ، رفاقت کا محمد رفاقت ، ساحل کا محمد ساحل جبکہ صدیقاں بی بی اور مریم بی بی کا یہی نام برقرار رکھا اور ان کیلئے استقامت کی دعا بھی کی ۔