ساہیوال: پتنگ اڑاتے کرنٹ لگنے سے 12 سالہ بچہ جاں بحق

ساہیوال (نامہ نگار) پتنگ اڑاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 12 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق لالہ زار کالونی میں پتنگ اڑاتے ہوئے 12 سالہ عبداللہ کو کرنٹ لگ گیا جسے فوری طور پر ریسکیو 1122 نے ہسپتال پہنچا دیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔