ساہیوال: کوآپریٹو سوسائٹی کے گرفتار اسسٹنٹ رجسٹرار اور عدالتی بیلف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
ساہیوال (نامہ نگار) گرفتار کوآپریٹو سوسائٹی کے اسسٹنٹ رجسٹرار اور عدالتی بیلف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا‘ انسداد رشوت ستانی پولیس نے گرفتار کوآپریٹو سوسائٹی چیچہ وطنی کے اسسٹنٹ رجسٹرار حافظ شاہد پرویز کو 2جنوری تک جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر سنٹرل جیل ساہیوال بھیج دیا جبکہ عدالت نے گرفتار بیلف محمد طارق کو بھی 14یوم کے جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔