ساہیوال: دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں 3 دہشت گردوں کو 25‘ 25 سال قید‘ جرمانہ

ساہیوال (نامہ نگار) سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے کالعدم داعش کے تین دہشت گردوں شان اقبال، شراف اور محمد اسد کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں 25، 25 سال قید سخت ایک ، ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی، عدم ادائیگی جرمانہ مزید چھ، چھ ماہ کی قید بھگتنا ہوگی۔ استغاثہ کے مطابق 26جولائی 2014ء کو حجرہ شاہ مقیم میں دھماکہ خیز مواد دستی بم وغیرہ سمیت بھاری مقدار میں دہشت گردوں کے ٹھکانے سے برآمد کرلیا تھا۔