ملک ندیم کامران کا بطور سینئر نائب صدر پنجاب مسلم لیگ ن انتخاب احسن اقدام ہے: چودھری محمد اویس
ساہیوال (نامہ نگار) ملک ندیم کامران صوبائی وزیر عشر زکوٰۃکا بطور سینئیر نائب صدر پنجاب مسلم لیگ ن انتخاب ملک ندیم کامران کی پارٹی اور عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے ساہیوال ڈویژ ن کے قیام سے لے کر ساہیوال کے لئے ترقی و خوشحالی کے منصوبے مکمل کروانا ملک ندیم کامران کا اعزاز ہے۔ سینئیر نائب صدر پنجاب مسلم لیگ ن کا انتخاب وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کا اعتماد کرنا ملک ندیم کامران کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے ساہیوا ل کی عوام و کارکنان مسلم لیگ ن ملک ندیم کامران کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف ٹرانسپورٹر و ممبر صوبائی کونسل مسلم لیگ ن چوہدری محمد اویس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔