چولستان ترقیاتی ادارہ میں میرٹ پر کام ہورہا ہے: اقبال چنڑ

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
چولستان ترقیاتی ادارہ میں میرٹ پر کام ہورہا ہے: اقبال چنڑ

 ساھیوال /حاصل پور :ہماری حکومت نے ہمیشہ اقتدار میں آکر چولستان کی عوام کو حقوق دیئے اور ان کے مسائل حل کیئے بہت جلد چولستانیوں کو بہت بڑی خوشخبری دیں گے اور بڑا پیکج کا اعلان کریں گے چولستان ترقیاتی ادارہ میں میرٹ پر کام ہو رہا ہے یہ بات ملک اقبال چنڑ صوبائی وزیر و چیئرمین اتھارٹی چولستان ادارہ نے پاکستان چنڑ ویلفیئر سوسائٹی کے مزکری راہنما ملک سعید چنڑ فریدی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چولستان ادارہ میں جو میرٹ اور ایمانداری سے کام کرے گا اس کو محکمہ میں رہنے کا حق ہو گا اگر کسی ملازم یا آفیسر نے کرپشن کی تو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا انہوں نے مزیدکہا کہ چولستان کی ترقی کے لیئے کئی منصوبے شروع ہیں جس سے چولستان کو بہت فائدہ ملے گا مخالفین اس کا م کی ترقی کو دیکھ کربوکھلاہٹ کاشکار ہو گئے ہیں اور الزام لگا رہے ہیں کہ چولستان ادارہ میں سیاسی بنیادوں پرپٹواریوں کی تعیناتیاں کی ہیں یہ بات بلکل سچ نہ ہے میرے چیئرمین بننے سے چولستانیوں کو بہت فائدہ ہوا اوران کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیئے جا رہے ہیں میں عوام کا خادم ہوں چولستان کی عوام میرے ساتھ ہے ان کی میدوں پر پورا اتروں گا۔ مخالفین الزام تراشی کرنے کی بجائے مثبت سیاست کریں