حاصل پور میں ٹریفک پولیس کے اہلکار 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
حاصل پور میں ٹریفک پولیس کے اہلکار 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

 ساھیوال /حاصل پور :ٹریفک پولیس کے اہلکار تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ بابا رب نواز بھٹی، چوہدری شہباز علی چیمہ نے ایک بیان میں کہا کہ حاصل پور میں قومی رضاکاروں کے بعد ٹریفک پولیس اہلکاران بھی مبینہ طور پر تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کے باعث پریشان ہیں انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس اہلکار کو تنخواہ نہ ملنے سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے کی وجہ سے ادھار سامان وغیرہ خریدنا شروع کر دیا ہے انہوں نے کہاکہ دیگر سرکاری اداروں کے ملازمین کو بھی تنخواہیں بروقت نہیں مل رہی ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت ناکام ہو چکی ہے ملک کا خزانہ خالی ہے صوبہ بہاول پور کا بجٹ لاہور کو پریس بنانے پر خرچ کیا جا رہا ہے انہوں نے حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔