ساھیوال /حاصل پور :وکلاءکی فلاح و بہود کے لیئے ہر پلیٹ فارم سے آواز بلند کی جائے گی ان خیالات کا اظہار صدر بارایسوسی ایشن حاصل پور محمد اشفاق بھٹی ایڈووکیٹ نے مقامی ایم پی اے محمد افضل گل ایڈووکیٹ ، چیئرمین بلدیہ محمد اشفاق رامے سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہاکہ بار کے انتظامی معاملات وکلاءبرادری اور عدلیہ کے وقار کے لیئے ہر قدم اٹھایا جائے گا۔ اس موقع پر ایم پی اے چوہدری محمدا فضل گل ایڈووکیٹ نے نومنتخب بار کے وکلاءکو یقین دلایا کہ خدمت کی سیاست کو کوئی شکست نہیں دے سکتا انہوں نے کہاکہ وکلاءبرادری نے ملک میں جموریت اور عدلیہ کی بحالی کے لیئے قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا کہ وکلاءبرادری کے مسائل حل کروانے اور حاصل پور کی تعمیر و ترقی کے لیئے بھر پور کوشش کی جائے گی۔ وکلاءکالونی اور دیگر مسائل حل کرنے کا یقین بھی دلایا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024