لڑکی کی خودکشی کا ڈراپ سین، لو میرج کرنے پر باپ، بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کیا: پولیس
ساہیوال (نامہ نگار) نواحی چک 5-78 آر میں لو میرج کرنے والی لڑکی عابدہ کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین، باپ اور بھائی نے گلا دبا کر لاش پنکھے سے لٹکا کر خود کشی کا ڈرامہ رچایا۔ پولیس نے باپ منظور اور بھائی سبطین کو گرفتار کر لیا تو ملزموں نے قتل کا اعتراف کر لیا۔ عابدہ عظمت کے ہمراہ گھر سے بھاگ گئی اور لو میرج کر لی تھی۔