ساہیوال: بار بار روٹھنے پر گلا دبا کر بیوی کو قتل کر ڈالا

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) نواحی گائوں میرن شاہ میں بیوی کے بار بار روٹھنے پر گلا دبا کر ہلاک کر دیا اور ملزم فرار ہو گیا۔ واقعات کے مطابق اسی چک کے امتیاز کی شادی عذراسے تین سال قبل ہوئی تھی لیکن میاں بیوی میں نہ بن سکی اور عذرا بار بار روٹھ کر میکے چک 6-88 آرچلے جاتی تھی جس پر گزشتہ روز اسے منا کر امتیاز اور اسکا بھائی شفقت لے آئے اور آج میاں بیوی میں پھر جھگڑا ہوا تو دونوں بھائیوں نے گلا دبا کر قتل کر دیا فرار ہو گئے۔ پولیس نور شاہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔