نیا وزیراعظم مخصوص نشستوں والا ہوا تو انتخابات منصفانہ نہیں ہونگے‘ لیاقت بلوچ
ساہیوال(آئی این پی)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں کرپشن کے میدان کا مگر مچھ پکڑا گیا ، وزیراعظم اورانکے خاندان کی چوری پکڑی گئی، اب وزیراعظم کو فوری مستعفی ہوکر نیا وزیراعظم کا انتخاب کرانا چاہئے ،نیا وزیراعظم مخصوص نشستوں والا نہیں ہونا چاہئے اگر نیا وزیراعظم مخصوص نشست والا ہوا تو آنے والے انتخابات منصفانہ اور آزادانہ نہیں ہونگے ۔وہ جمعہ کو ساہیوال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ضلعی امیر جماعت اسلامی میاں رحمت اﷲ وٹو ‘طیب محمودبلوچ ‘رانا زاہد فاروق ا ور چوہدری عثمان حیدر ب ھی موجو دتھے ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم سے استعفیٰ اورنئے وزیراعظم کا انتخاب آئینی مطالبہ ہے جس کے سیاسی جماعتوں کے ساتھ عوام کو بھی دبائو بڑھانا چاہئے ۔ نوازشریف اگر ٹکرائو کا راستہ اپنائیں گے تو جماعت اسلامی مقابلہ کرے گی اور عوام کو موبلائز کرے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف اوران کے خاندان نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر جے آئی ٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اب اس پر عدم اعتما دکرنا آئین کے منافی ہے اور اخلاقی طور پر اس کی کوئی اہمیت نہیں ۔
لیاقت بلوچ