میجر شبیر شریف کا 46 واں یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایاگیا

ساہیوال/سرگودھا(نامہ نگار)سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا 46 واں یوم شہادت عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا اس سلسلہ میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا ان کی روح کے ایصالِ ثواب کےلئے مختلف مساجد میں آج فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کی گئی مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ میجر شبیر شریف شہید 28 اپریل 1943ءکو گجرات کے علاقے کنجاہ میں پیدا ہوئے تھے۔ شہادت کے وقت انکی عمر 28 برس تھی۔ ان کی بہادری کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں سب سے بڑے ملٹری اعزاز نشان حیدر سے نوازا۔ اانکے ماموں راجہ عزیز بھٹی شہید بھی نشان حیدر حاصل کرنیوالوں میں شامل ہیں۔
یوم شہادت