ساہیوال : گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ‘ 4بچوں سمیت 7زخمی

ساہیوال (نامہ نگار) ساہیوال کے نواحی گاؤں عزیز آباد میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا‘ جس میں 4 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔