پنجاب میں دہشتگردی کا خطرہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دہشتگرد کی تصویر جاری کر دی

پنجاب میں دہشتگردی کا خطرہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دہشتگرد کی تصویر جاری کر دی

ساہیوال (نامہ نگار) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ ایجنسیوں کی نشاندہی پر پنجاب میں ممکنہ دہشتگردی کرنیوالے دہشت گردکی تصویر جاری کردی۔ خفیہ اداروں نے پنجاب میں کسی بھی ممکنہ دہشت گردی یا تخریب کاری کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے ممکنہ مبینہ دہشت گرد کی تصویر جاری کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق تصویر میں دکھایا گیا نوجوان یا اس سے ملتے جلتے حلیہ میں کوئی بھی شخص ایسی کاروائی کر سکتا ہے۔ قابل ذکر بات یہ کہ قبل ازیں خفیہ ایجنسیاں اورقانون نافذکرنے والے ادارے دہشت گردوں یا تخریب کاروں کے تصویریں خاکے جاری کرتے تھے، موجودہ حالات میںممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے اورعوام کی آگاہی کیلئے دہشت گرد کی تصویر جاری کی گئی ہے۔