گورنمنٹ بوائز سکول آر اے بازارگیٹ پرکیمرے نصب کرائیں‘ شفیق الدین
راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ) آر اے بازارکے فٹ پاتھ بنانے کی تقریب میں پاکستان مسلم لیگ کے قائدین چودھری محمد ایاز‘ ملک افتخار ایم پی اے ‘ رشید خان ممبرکنٹونمنٹ بورڈ نے شرکت کی۔ نماز جمعہ کے بعد مسجد کے امام مفتی انیس احسن نے ن لیگ کی کامیابی کیلئے دعا کرائی۔ امام مسجد نے کہا کہ مسلم لیگ کے قائدین جس تیزی سے ترقیاتی کام کرا رہے ہیں۔ اس کی مثال نہیں ملتی۔ آئندہ مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی۔ چودھری ایاز نے فٹ پاتھ کا افتتاح کیا۔ اہلیان آر بازار شفیق الدین‘ محمد عظیم طارق خان آفریدی‘ حاجی لیاقت‘ سید صابر حسین‘ محمد عزیز‘ محمد ماجد خان‘ محمد راشد‘ امیر اﷲ قاسم خان‘ محمد سعید‘ محمد خالد‘ محمد عارف حافظ السلام‘ محمد نعیم‘ محمد قیصر‘ شجاع الدین‘ محمد عمیر‘ محمد سلیم نے وزیراعظم پاکستان اور چیف منسٹر میاں شہباز شریف‘ وزیر داخلہ احسن اقبال اور ذمہ دار افسران سے اپیل کی کہ آر اے بازارکے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے مین گیٹ پر کیمرے لگائے جائیں۔ آر اے بازار کا راستہ کھول دیا جائے۔ تاکہ تاجر اور دکاندار اپنا روزگار چلا سکیں۔ شفیق الدین نے رشید خان ممبر کنٹونمنٹ بورڈ سے کہا کہ فلٹر جو منظورکرایا گیا ہے وہ فلٹریشن پلانٹ جلد آر اے بازار میں لگایا جائے۔ سپیڈ بریکر نصب کئے جائیں۔ شفیق الدین نے کہا کہ ہمارے کارکن آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کا ادھار ضرور چکائیں گے۔