سرجری میں مہارت سے علاج معالجے کی سہولیات کو فروغ دیا جاسکتا ہے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سوسائٹی آف سرجنز راولپنڈی اسلام آباد چیپرکے زیر اہتمام انٹرنیشنل سرجیکل کانفرنس کا آغاز ہو گیا ہے دورروزہ کانفرنس میں ملک بھر اور بیرون ممالک سے بڑ ی تعداد میں سرجنز ، پروفیسر محمد اقبال ، پروفیسر محمد ادریس فکلٹی ممبرز، نوجوان ڈاکٹر، میڈیکل سٹوڈنٹس اور پیرا میڈیکل و نرسنگ سٹاف شریک ہیں سوسائٹی کے راولپنڈی اسلام آباد چیپٹر کے صدر ڈاکٹر نعیم ضیاء نے بتایا کہ جڑواںشہروں میںسرجری کے اہم موضوعات پر پری کانفرنس ورکشاپس منعقد کی جاچکی ہیں جن میں نوجوان ڈاکٹروںکے علاوہ سرجیکل ماہرین نے شرکت کی انہوںنے کہاکہ محفوظ سرجری کے طریقوں کی آگاہی اور کامیاب تجربات سے شرکاء کو مستفید کرنے کیلئے کانفرنس کے دوران متعدد سائنٹفک سیشن منعقد ہوں گے اس حوالے سے اب تک نوجوان سرجنز کی کارکردگی پر انہیں ایوراڈزبھی دیئے جائیں گے سوسائٹی آف سرجنز راولپنڈی اسلام آباد چیپٹر کے نائب صدر پروفیسر محمد حنیف نے بتایا کہ سرجری کے شعبے میں ہونے والی ترقی اور جدت کو متعارف کرانے میںورکشاپس اور کانفرنسیں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور اسی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے سوسائٹی آف سرجنز کی طرف سے انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے جس میں پاکستان کے مختلف علاقوںکے علاوہ بیرون ممالک سے نامور سرجنز شریک ہیں ڈاکٹر محمدجہانگیر سرور نے کہا کہ لپرو سکوپک سرجری کا مستقبل روشن ہے جس سے سرجری کے مشکل اور پیچیدہ آپریشن کم سے کم وقت میں کامیابی کے ساتھ مکمل کئے جا رہے ہیں کانفرنس کے پہلے روز ڈاکٹر مہوش، ڈاکٹر محمد عبداللہ خالد ، ڈاکٹر منزہ افتخار، ڈاکٹر ریاض صدیقی، ڈاکٹر آمنہ ارشد، ڈاکٹر ائسائش ریاض، ڈاکٹر ذولفقار رانجھا ، ڈاکٹر ہارون، ڈاکٹر رفیعہ خان، پروفیسر سلطان مظفر، ڈاکٹر وقاض رضا نے سائٹفک سیشنز میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ سرجری میں مہارت اور جدید طریقوں کو عام کرکے ہر سطح پر علاج معالجے کی سہولیات کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔