تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر لگنے سے دو موٹر سائیکل سوار زخمی
چکوال(نامہ نگا)کلر کہار کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار دوافراد شدید زخمی ہوگئے۔ عابد زبیر ولد شیخ محمد خان نے پولیس کو بتایا کہ اس کے کزن محمد رحیم ولد غلام جعفر، عماد یعقوب ولد محمد یعقوب موٹر سائیکل پر فیکٹری سے واپس آرہے تھے کہ ڈمپر نمبر TLW 612جس کو ڈرائیور اشفاق احمد ولد محمد بوٹا ساکن بھکر غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا اور موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ دونوں زخمی ہوگئے۔ سب انسپکٹر محمد عرفان نے مقدمہ درج کر کے ڈمپر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے جو موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔