سعودی شاہ عبداللہ کا 150 ارکان پر مشتمل شوریٰ کونسل کی تشکیل کا حکم
ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے خواتین سمیت 150 ارکان پر مشتمل شوریٰ کونسل کی تشکیل کا حکم دے دیا۔ سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق کونسل کی قانونی مدت 4 سال ہوگی، شوریٰ کونسل میں خواتین ارکان کی تعداد 30 ہے۔