بنوں جیل، فورسز پر حملوں کے مجرم دہشتگرد کو کوہاٹ میں پھانسی طاہر شاہ کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا
کوہاٹ (نوائے وقت رپورٹ) بنوں جیل اور سکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ایک دہشت گرد طاہر شاہ کو ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں پھانسی دے دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق طاہر شاہکالعدم ٹی ٹی پی کا اہم ترین کارندہ اور خطرناک دہشت گرد تھا۔ مجرم بنوں جیل پر حملے میں ملوث تھا، جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد جیل سے فرار ہوئے۔ مجرم نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر بھی حملوں کیے، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوا تھا۔ طاہر شاہ نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے جرائم کا اعتراف کیا، جس کے بعد اسے فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ یاد رہے کہ جولائی 2013 میں ضلع بنوں کی سینٹرل جیل پر 250 کے قریب مسلح طالبان نے حملہ کرکے 384 قیدیوں کو رہا کرا لیا تھا جن میں زیادہ تر شدت پسند تھے۔