چشمہ جہلم لنک کینال پر بجلی گھر کی تعمیر کیخلاف ہیں:شازیہ مری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کی وزیر اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ چشمہ جہلم لنک کینال پر بجلی گھر کی تعمیر پر سندھ کو اعتراض ہے جب کہ مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ بجلی گھر کی تعمیر پر حکومت سندھ کا اعتراض بے بنیاد ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کی وزیر اطلاعات نے اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چشمہ جہلم کینال پر بجلی گھر کی تعمیر پر وزیراعظم سے بات کریں گے اگر ارکان اسمبلی اس مسئلے پر اپنے اعتراضات بھیجنا چاہیں تو وہ براہ راست اپنے اعتراضات حکومت کو بھیج سکتے ہیں جب کہ اعتراضات نیپرا کو بھی ارسال کر دیئے ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی قلت ہے اس لئے یہ بجلی گھر ضرور بننا چاہئے۔ شازیہ مری تو اس طرح کے بیانات دیتی رہتی ہیں۔ جہاں تک بجلی گھر سے پانی رکنے کی بات ہے تو وہ کیسے رک سکتا ہے سپل وے سے پانی جاری رہے گا۔