ڈاکٹر عمر سیف کو وائٹ ہائوس کی جانب سے گلوبل انٹرپریونرشپ میں شرکت کی دعوت، وزیراعلیٰ کی مبارکباد
لاہور (لیڈی رپورٹر) وائس چانسلر انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور و چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف کو وائٹ ہائوس امریکہ کی جانب سے گلوبل انٹرپریونرشپ سمٹ2016ء میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ کانفرنس سے امریکیصدر بارک اوبامہ بھی خطاب کریں گے جو22تا24جون کوسٹینفورڈ یونیورسٹی، سیلیکون ویلی، کیلیفورنیا میںمنعقد ہوگی۔ یہ بات پی آئی ٹی بی کے ترجمان نے بتائی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈڈاکٹر عمر سیف کو وائٹ ہاؤس میں گلوبل انٹرپرینور شپ کانفرنس میں شرکت کی دعوت پر مبارکباددی ہے۔