دریائے سندھ میں سیلاب، تونسہ بیراج سے ساڑھے 3 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے لگا

تونسہ (ثناءنیوز) پنجاب میں دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پراونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے۔ بیراج سے ملحقہ تین بستیوں میں کپاس کی فصلیں زیر آب آگئیں۔ لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی۔ فلڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق تونسہ کے مقام پر دریائے سندھ میں ساڑھے لاکھ کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے۔ پانی دریاکنارے آباد بستی بیٹے والی، ملک پور اور اشرف آباد میں داخل ہونے سے کپاس کی فصلوں کو نقصان پہنچا۔ ادھر علی پور کے علاقے کندائی میں ٹوٹنے والے سرکی بند کو ضلعی انتظامیہ اور مقامی افراد پر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پانی سے 5 مواضعات کوٹلہ غلام شاہ ،ملک آرائیں ،ٹبہ بریڑہ ،کندائی اور محل میسن میں 50 گھر زیر آب آگئے۔متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔ پانی سے سینکڑوں ایکڑ پر لگی کپاس اور دالوں کی فصل کو بھی نقصان پہنچاہے۔
دریائے سندھ