افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا جاری، مزید دس گاڑیاں پاکستان پہنچ گئیں

 طورخم (آئی این پی) افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا جاری، مزید 10 امریکی فوجی گاڑیاں طورخم بارڈر کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوگئیں۔ کسٹم حکام کے مطابق 10امریکی فوجی گاڑیاں افغانستان میں امریکی بیس کیمپ بگرام سے طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوئیں۔ امریکی فوجی گاڑیوں کو کسٹم حکام نے کلیئر کرکے کراچی بندرگاہ جانے کی اجازت دے دی۔ 9مئی سے اب تک 347 امریکی فوجی گاڑیاں طورخم بارڈر کے راستے کراچی بندرگاہ پہنچ چکی ہیں، جہاں سے انہیں امریکہ بھجوایا جاتا ہے۔
امریکی انخلاف