کوئٹہ: 2 ملزمان کو فرار کرانے پر ایس ایچ او سمیت 7 ملازمین برطرف

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ کے تھانے سے اغوا برائے تاوان کے 2 ملزموں کو فرار کرانے کے جرم میں ایس ایچ او سمیت 7 ملازمین کو برطرف کر دیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق کینٹ پولیس تھانے سے 16 مئی کو اغوا برائے تاوان کے دو ملزمان حوالات سے فرار ہو گئے تھے جس پر کارروائی کرتے 6 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ محکمہ پولیس نے کیس کا جائزہ لینے کے بعد کینٹ تھانے کے ایس ایچ جہانگیر شاہ سمیت دیگر اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا۔ حکومت بلوچستان نے ملزمان کی گرفتاری کےلئے دس دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کررکھا ہے۔
ایس ایچ او / برطرف