کوئٹہ: بلوچ ورنا مووومنٹ کی اپیل پر مختلف علاقوں میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال

کوئٹہ(بیورو رپورٹ)بلوچ ورنا موومنٹ کی جانب سے بلوچستان کے علاقوںگومازی، کوشقلات، ملک آباد میں آپریشن اور فورسز کی کارروائیوں کے خلاف پیر کو خضدار، حب، خاران، مستونگ، پنجگور، سمیت مکران بھر میں مکمل شٹر ڈاون رہی۔ تمام تجارتی مراکز، سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اور مالیاتی ادارے بھی بند جبکہ سرکاری دفاتر میں حاضریاں بھی نہ ہونے کی برابر تھیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے تھے۔
شٹر ڈاﺅن ہڑتال