چمن: سخت سکیورٹی انتظامات میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

چمن (آئی این پی) ضلع بھر میں انسداد پولیو کی 3 روزہ مہم کاآغاز کردیاگیا ہے۔ 3 روزہ مہم کے دوران ڈیڑھ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف رکھاگیا ہے۔ پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ پیر کے روز محکمہ صحت کے مطابق ضلع بھر میں تین روز کے دوران ڈیڑھ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف رکھاگیا ہے۔
انسداد پولیو مہم