پشاور: 4 مغوی ڈاکٹر 40 لاکھ تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا

پشاور (آئی این پی) پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان جاتے ہوئے اغوا ہوئے 4 ڈاکٹرز 40 لاکھ کے تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا ہو کر واپس پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ پہلے پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان گومل میڈیکل کالج میں تقریب میں شرکت کیلئے جانے والے 4 ڈاکٹروں کو انڈس ہائی وے پر لکی مروت کے قریب اغواکرلیا گیا تھا۔ اغوا ہونے والوں میں ڈاکٹر فرمان اللہ، ڈاکٹر اسداللہ،ڈاکٹررحیم اورڈاکٹرخالد محمود پشاور کے لیڈی ریڈنگ، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس،حیات ٹیچنگ ہسپتال میں تعینات تھے۔ اغواکاروں نے چاروں مغویوں کو نامعلوم مقام پرقید کر رکھا تھا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبرپی کے کے مطابق چاروں ڈاکٹروں کو 40 لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر رہا