واپڈاٹریڈ یونین منتخب کرنے کیلئے ریفرنڈم کا اعلان خوش آئند ہے: روبینہ جمیل

لاہور (پ ر) پاکستان کا منظم محنت کش طبقہ قومی صنعتی تعلقات کمشن کے زیر اہتمام آئندہ 3 سالوں کیلئے واپڈا و محکمہ بجلی کے ایک لاکھ 60 ہزار کارکنوں کی نمائندہ ٹریڈ یونین منتخب کرنے کیلئے 29 مئی کو ریفرنڈم کے انعقاد کا خیر مقدم کرتا ہے۔ اس سے کارکنوں کو اپنی آزادانہ حق رائے دہی سے اپنی پسند کی ٹریڈ یونین منتخب کرنے کا حق ملے گا جبکہ ماضی میں ایک سازش کے تحت مسلسل 4 مرتبہ ریفرنڈم میں ہاری ہوئی نام نہاد ٹریڈ یونین کو بغیر کارکنوں کے حق رائے دہی سے محروم کرکے ان کو نمائندہ مسلط کردیا گیا تھا۔ یہ بیان روبینہ جمیل صوبائی صدر، یوسف بلوچ، الطاف بلوچ، اکبر علی خان، نیاز خان، خوشی محمد کھوکھر، اسامہ طارق اور دیگر مزدور نمائندگان نے جاری کیا۔ ہم واپڈا محنت کشوں کے بہبود اور ملک میں مزدور تحریک سالہا سال سے مخلصانہ خدمات سرانجام دینے بابائے مزدور تحریک بشیر احمد خان بختیار صاحب (مرحوم) اور بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔