پنجاب میں گورنر راج پر بحث کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

صدر مملکت کی طرف سے وزارت پارلیمانی امور کی سمری منظور ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس شام چار بجے ہوگا۔قومی اسمبلی کا یہ گیار و اں اجلاس ہوگا۔پنجاب میں گورنرراج اور میاں شہباز شریف کی حکومت کے خاتمے کے تناظر میں قومی اسمبلی کا آج سے شروع ہونے والا اجلاس ہنگامہ خیزرہنے کاامکان ہے۔