لاہور چیمبر کا جامع مذاکرات کی بحالی تک تجارتی وفود بھارت نہ بھیجنے کا اعلان

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے جامع مذاکرات کی بحالی تک اپنے تجارتی وفود بھارت بھیجنے کا سلسلہ معطل کر دیا ہے اور تاجر برادری پر بھی بھارت کا سفر نہ کرنے کیلئے زور دیا ہے۔ یہ فیصلہ گذشتہ روز لاہور چیمبر کے اعلیٰ سطح ہنگامی اجلاس میں ہوا جو بھارتی ٹاسک فورس برائے نیشنل سکیورٹی و دہشت گردی کی رپورٹ کے تناظر میں طلب کیا گیا تھا۔ اجلاس کی صدارت چیمبر کے صدر ظفر اقبال چودھری نے کی۔ اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ ٹاسک فورس بھارتی اسٹیبلشمنٹ کا حصّہ ہے، اس کا کاروباری طبقے سے کوئی واسطہ نہیں۔