سرینگر: بھارتی فوجی کی فائرنگ دو ساتھی اہلکار ہلاک

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران ضلع ڈوڈہ میں دو بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔ کپواڑہ میںبھارتی فوج کی 6راشٹریہ رائفلز کے سکیورٹی اہلکار امیت کمار نے ضلع کے علاقے ویلگام میں ایک فوجی کیمپ میں اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنے دوساتھی فوجیوں لانس نائیک کلبیر سنگھ اور حوالدار وکرم سنگھ کو ہلاک کردیا ہے۔ دریں اثناء بڈگام میں ایک شہری طارق احمد ڈار کی لاش ملی ہے ۔