تہاڑ جیل میں قید 66مبینہ پاکستانیوں کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد

نئی دہلی (آن لائن) نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید مبینہ طور پر بھارت میں سیاسی پناہ کے لئے 66 پاکستانیوں کی درخواستیں مسترد کردی گئیں جس کے بعد انہیں بھارت سے بے دخلی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پر درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کو حکومتی فیصلے سے آگاہ نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے وکیل سے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا جائے مزید سماعت سولہ دسمبر کو ہوگا۔