قصور: گیس ری فلنگ کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق

قصور (نامہ نگار) پتوکی کے نواحی گائوں جمشیر میں گیس ری فلنگ کرنیوالی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ سرور نے گیس سلنڈر ری فلنگ کرنے کی دکان بنائی تھی گزشتہ روز دکان میں اچانک سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا سرور جاں بحق ہوگیا۔