قلعہ دیدار سنگھ: 2 شوہروں سے طلاق لیکر تیسری شادی کی خواہشمند سابق خاوند کی فائرنگ سے بیٹے سمیت زخمی

قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار) دو شوہروں سے طلاق لیکر تیسری شادی کے خواب دیکھنے والی کو سابق خاوند نے فائرنگ کر کے بیٹے سمیت زخمی کر دیا۔ لدھیوالہ وڑائچ کے محلہ افضل ٹائون کی آسیہ یوسف کی شادی محمود نامی شخص سے ہوئی، جس سے اسکے دو بچے ہیں۔ بعدازاں اس نے محمود سے طلاق لیکر افضل سے شادی کی اور اس سے بھی طلاق لینے کے بعد تیسری شادی کرنے والی تھی کہ پتہ چلنے پر اسکے پہلے شوہر محمود کی طرف سے بچوں کی واپسی کے مطالبہ پر دونوں میں جھگڑا ہو گیا جس پر محمود نے طیش میں آ کر فائرنگ کر کے آ سیہ اور 17 سالہ بیٹے حامد کو زخمی کردیا۔