ڈی آئی خان‘ ایف آر ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں 8 روزہ پولیو مہم آج سے شروع ہوگی

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) ڈی آئی خان‘ ایف آر ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی۔ 8 روزہ مہم کے دوران ایک لاکھ 29 ہزار 500 سے زائد بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کیلئے 111 موبائل‘ 29 فکسڈ اور 15 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔