مظفر گڑھ: زہر پینے والی پہلی بیوی اپنے بچے سمیت ہسپتال میں چل بسی

مظفرگڑھ (نامہ نگار) شوہر کی جانب سے دوسری بیوی کو رشتہ داروں کے گھر لے جانے کی رنجش میں پہلی بیوی نے 3بچوں سمیت زہریلا پتھر پی لیا۔ واقعہ میں ماں اور تینوںبچے بھی جاں بحق ہوگئے۔ رنگپور میں علی محمد اپنی دوسری بیوی کولیکر گڑھاموڑوہاڑی اپنے رشتہ داروں کے گھر جارہا تھا کہ پہلی بیوی فوزیہ بی بی نے بھی ساتھ چلنے کی ضد کی۔ علی محمد نے فوزیہ بی بی کو ساتھ لے جانے سے انکار کیا تو فوزیہ بی بی نے شوہر کے جانے کے بعد مبینہ طور پر زہریلا پتھر دودھ میں ملاکر اپنے تمام 3 بچوں کو پلا دیا اور خود بھی پی لیااور بعدازاں بچوں کو سلا دیا۔ زہریلا پتھر پینے سے 2 سالہ ماریہ اور 3 سالہ مزمل کی موقع پر ہلاکت ہوگئی جبکہ فوزیہ بی بی اور 7 سالہ علی حمزہ کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیاگیا جہاں فوزیہ بی بی بھی دم توڑ گئی جبکہ بعدازاں موت وحیات کی کشمکش کے بعد علی حمزہ بھی چل بسا۔