فیروز والا: 6 سالہ بچے، ننکانہ میں بچی‘ فیصل آباد‘ صادق آباد :خاتون اور لڑکی سے زیادتی

فیروز والا +ننکانہ صاحب + فیصل آباد + صادق آباد (نامہ نگاران + نمائندہ خصوصی + آئی این پی) فیروز والا میں 6 سالہ بچے، ننکانہ میں 10 سالہ بچی‘ فیصل آباد‘ صادق آباد میں خاتون اور لڑکی سے زیادتی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فیروز والا میں جی ٹی روڈ کی آبادی پیپلز کالونی میں اوباش نوجوان نے چھ سالہ بچے سے زیادتی کر ڈالی۔محمد بشیر کا بیٹا حیدر علی دکان پر چیز لینے گیا واپس آتے جمیل نے اسے پکڑ کر زیادتی کر ڈالی فرار ہونے لگا تو لوگوں نے پکڑ لیا بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا۔ ننکانہ میں اوباش نوجوان نے محنت کش ڈرائیور کی 10 سالہ بیٹی کو زبردستی بے آبرو کر ڈالا۔ نواحی گائوں جھنگڑ حاکم والا کے اسحاق کی 10 سالہ بیٹی شمائلہ افطاری کے بعد گھر سے رفع حاجت کیلئے نکلی تو بلال نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی پکڑ لیا اور اسلحہ کے زور پر قریبی فصلوں میں لے جا کر ملزم بلال نے زیادتی کر ڈالی۔ اہل دیہہ جب موقع پر پہنچے تو ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ شمائلہ کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب نے نواحی گائوں جھنگڑا والا میں چھاپہ مار کر مرکزی ملزم بلال کو اس کے گھر سے حراست میں لے لیا او زیادتی کا شکار شمائلہ کے چچا فیض احمد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ محلہ عثمان غنی میں خاتون سکینہ بی بی اپنے گھر میں موجود تھی شکور زبردستی گھر میں داخل ہو گیا خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ صادق آباد میں اوباش نوجوان نے چار ساتھیوں کے ہمراہ شادی کا جھانسہ دیکر نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ گزشتہ روز صادق آباد میں اوباش نوجوان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور بعدازاں فرار ہوگیا۔ متاثرہ لڑکی انصاف کیلئے تھانے پہنچ گئی اور پولیس کو اپنے بیان میں بتایا ملزم سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا۔ اوکاڑہ میں ملاقات بھی ہوئی تھی۔ ملزم نے شادی کا جھانسہ دیکر اوکاڑہ سے صادق آباد بلایا۔ جب یہاں پہنچی تو اس نے اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔