فیروزوالا: ٹریفک حادثات میں ماں بیٹی اور 2 بھائیوں سمیت 9 افراد جاں بحق

فیروز والا +جنڈیالہ شیر خان +نور پور تھل+ بھکر+ ساہیوال؍ سرگودھا (نامہ نگاران) جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے مختلف حادثات میں ماں بیٹی اور دو سگے بھائیوں سمیت 9 افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے۔ جی ٹی روڈ پر کھوڑی کے قریب تیزرفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار دو سگے بھائیوں جمشید علی اور محمد زاہد کو روند ڈالا اور دونوں بھائی موقع پر ہلاک ہو گئے۔ بند روڈ لاہور کے رہائشی دو سگے بھائی جمشید اور زاہد اپنی موٹرسائیکل پر اپنی بہن کو عید دینے گوجرانوالہ جا رہے تھے جب کھوڑی کے قریب پہنچے تو ٹرک نے انہیں ٹکر مار کر ہلاک کر دیا۔ لاہور روڈر پر خان پور نہر کے قریب بس کی سائیڈ لگنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان شہباز احمد ہلاک ہو گیا۔ ہائوسنگ کالونی کے قریب تیزرفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار میاںبیوی کو روند ڈالا زاہد علی زخمی‘ اس کی بیوی یاسمین بی بی اور اس کی 6 سالہ بچی ملائیکہ بی بی موقع پر دم توڑ گئے۔ متوفیہ اپنی ماں کے انتقال پر جا رہی تھی۔ خود حادثہ میں ہلاک ہو گئی۔ زاہد علی نبی پور ورکاں کا رہنے والا تھا۔ کالاخطائی روڈ پر بس نے سائیکل سوار فیاض احمد کو روند ڈالا جو موقع پر ہلاک ہو گیا۔ لاہور روڈ پر تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکر مار دی رکشہ ڈرائیور علی رضا ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے۔ چکوک ایریا ناظر کے قریب تیزرفتار گاڑی نے ٹکر مار کر راہ گیر شہباز علی کو ہلاک کردیا۔ کالاخطائی روڈ پر تیزرفتار کار کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ گوجرانوالہ روڈ موٹر وے انٹرچینج کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں دو نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ لاہور کے علاقہ لکھو ڈیر کا امجد اپنے ساتھی کے ہمراہ شیخوپورہ آیا ہوا تھا کوٹ رنجیت انٹرچینج کے قریب حادثہ کا شکار ہو گیا۔ ساہیوال/ سرگودھا‘ نور پور تھل‘ بھکر میں حادثات‘ دو بھائیوں‘ ماں باپ سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ساہیوال سرگودھا کامقامی دکاندار محمد خان کے بیٹے دس سالہ فیصل الرحمن اور آٹھ سالہ خلیل الرحمن اپنے گھر پٹھان کوٹ سے موٹرسائیکل سوا رسے لفٹ لیکر ساہیوال آرہے تھے‘ ٹراما سنٹر کے سامنے تیزرفتار ٹرک نے پیچھے سے ٹکر دے ماری۔ دونو ںبھائی ٹرک کے نیچے آگئے اور موقع پر جاںبحق ہوگئے۔ نور پور تھل کے نواحی گائوں پیلو وینس کے نو پور تھل سے نکڑو شہید جا رے تھے راستہ میں ڈیرہ اللہ داد بلوچ کے قریب سامنے سے آنے والی وکیل طاہر محمود کی کار سے ان کا موٹرسائیکل ٹکرا گیا۔ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار عبدالزوار‘ اس کی چچی مریم بی بی زوجہ نور زمان اور اس کا بیٹا محمد رمضان ولد نور زمان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ بھکر کے نواحی علاقہ خانسر کے قریب موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئے، عقیل عباس‘ نذیر حسین جاں بحق ہوگئے۔