اے این ایف کی کارروائی‘ چاغی اور قلعہ عبداللہ سے 14 ارب مالیت کی منشیات برآمد

چاغی (نوائے وقت رپورٹ) اے این ایف نے ضلع چاغی اور قلعہ عبداللہ میں 25 بڑی کارروائیاں کرکے 14 ارب روپے مالیت کی 19.85 ٹن منشیات برآمد کر لی۔ منشیات میں 18.533 ٹن چرس اور 1320 ٹن مارفین شامل ہے۔