لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری قانون کی جانب سے ہیلتھ ایکٹ دوہزار گیارہ پر عملدرآمد کی یقین دہانی پر اس سلسلہ میں دائر درخواست نمٹادی ۔

ہیلتھ ایکٹ دوہزار گیارہ پر عملدرآمد کے حوالے سے درخواست جسٹس شیخ عظمت سعید کی عدالت میں زیر سماعت تھی۔ دوران سماعت سیکرٹری قانون نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ ہیلتھ ایکٹ پررواں سال ستمبر تک عملدرآمد ہوجائے گا جس کے لئے آٹھ سو ملین کا بجٹ مختص کردیا گیا ہے۔ جسٹس عظمت سعید نے اس موقع پر ریمارکس دیئے کہ اگر ستمبر تک ہیلتھ ایکٹ دوہزار گیارہ پر عملدرآمد نہ ہوا تو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا جائے گا جس کے بعد عدالت نے درخواست نمٹادی۔