چمن: سکیورٹی فورسز کا چھاپہ، 6 خودکش جیکٹس، اسلحہ برآمد، 2 افراد گرفتار

کوئٹہ (بیورو رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) چمن میں سیکورٹی فورسز نے مکان پر چھاپہ مار کر 2دہشت گردوں کو گرفتار کرکے 3ٹن دھماکہ خیز مواد، خود کش جیکٹس اور دیگر اشیاءقبضے میں لے لیں۔ سیکورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر چمن کے علاقے رحمان کہلول روڈ پر چھاپہ مارا۔ ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردی یہ دھماکہ خیز مواد اور دیگر اشیاءبلوچستان میں تخریب کاری کی وارداتوں میں استعمال کرنا چاہتے تھے۔ ادھر کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاﺅن کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص نوراللہ کو قتل کر دیا۔ آن لائن کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں بارودی سرنگ زوردار دھماکے سے پھٹ گئی تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔
چمن اسلحہ برآمد