گلگت کے واقعات پاکستان چین تعلقات خراب کرنے کی سازش لگتی ہے:مہدی شاہ

گلگت (نیوز ایجنسیاں + نامہ نگار) گلگت میں شدید فائرنگ کے بعد شہر میں دوسرے روز بھی کشیدگی برقرار رہی بازار‘ دکانیں بند رہیں دفاتر اور سکولوں میں حاضری کم اور سڑکیں سنسان رہیں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ہونے کے شبہ میں پولیس نے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 17 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ وزیراعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے جمعرات کی رات مبینہ شرپسندوں کی لوٹ مار کے بعد نذر آتش کئے گئے مکانات کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت میں قیام امن کیلئے ضرورت پڑی تو فوج طلب کرکے کرفیو لگایا جا سکتا ہے۔ گلگت میں تشدد کے واقعات پاکستان چین دوستی خراب کرنے کی سازش ہو سکتے ہیں امن تباہ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا۔