کراچی، فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اورخاتون سمیت تین افراد زخمی، رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے نو افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے فقیرکالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا نوجوان زخمی ہوگیا۔ مقتول کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے۔ اِدھرمومن آباد کےعلاقے میں فائرنگ سے پینتالیس سالہ خاتون رات پری زخمی ہوگئی۔ گلزار ہجری کے علاقے میں کرکٹ کھیلنے والے نوجوانوں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کےنتیجے میں بائیس سالہ فیضان زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب سندھ رینجرز نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن اور سنیپ چیکنگ کے دوران نو مشتبہ افراد کو گرفتارکیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کی تحویل سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد تمام ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔