شیخ رشید'' شیدا ٹلی'' عمران خان کی شادی میں دیوانہ نا بنیں، حافظ حسین
جیکب آ باد (آن لائن)جمعیت علما ءاسلام (ف)کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے شیخ رشید کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو'' بلو رانی'' قرار دینے والے بیان پر روایتی انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے بلاول بھٹو زرداری کو بلورانی قرار دے کر فنی خرابی درست کرنے کا مشورہ دیا ہے شیخ رشید یہ بات اپنے تجربے کی بنیاد پر کررہے ہیںاچھا ہوتا اگر وہ '' حکیم '' کا نام بھی بتادیتے جس سے وہ خود علاج کروا چکے ہیںوہ جیکب آباد کے صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے حافظ حسین احمد نے کہا شیخ رشید'' شیدہ ٹلی'' عمران خان کی شادی میں دیوانہ نا بنیں، ماضی کی طرح ان کو کچھ نہیں ملے گا ، شیخ رشید مولانا فضل الرحمن سمیت قومی قیادت کے خلاف جو زبان استعمال کررہے ہیں ہمیں بھی سب کچھ پتہ ہے ہم بھی کچھ کہنے کا حق بجا رکھتے ہیں مولانا فضل الرحمن پر خود کش حملہ بڑی سازش ہے۔
حافظ حسین احمد