نوازشریف کی نااہلی کے حوالے سے رٹ کی سماعت ملتوی ‘ اگلے ہفتے مقرر کرنے کی ہدایت

ملتان (سپیشل رپورٹر) وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کی نااہلی کے لئے دائر رٹ درخواست کی سماعت کو لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ملتوی کردیا۔ مذکورہ رٹ درخواست کی سماعت کو لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے اگلے ہفتہ فکس کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے ڈپٹی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کو مذکورہ رٹ درخواست پر نمبر لگانے کی بھی ہدایت کر دی ہے عدالت عالیہ میں سینئر قانون دان کنور محمد انتظار خان نے رٹ درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کو بطور وزیراعظم عدالت نااہل قرار دے کیونکہ انہوںنے کچھ فیصلے ملکی مفاد کیخلاف کئے ہیں۔
نوازشریف/ رٹ