فراری کمانڈر امیر حمزہ نے ہتھیار ڈالدئیے، کوئٹہ میں کئی چیک پوسٹیں ختم کردیں: ایف سی

کوئٹہ (این این آئی) فرنٹیئر کور بلوچستان کے پریس ریلیز کے مطابق فراری کمانڈر امیر حمزہ نے ہتھیار ڈال کر ایک پرامن شہری کی طرز پر زندگی گزارنے کا تہیہ کرلیا۔ علاوہ ازیں کوئٹہ میں فرنٹیئر کور بلوچستان نے صوبائی حکومت کی ہدایت پر وہ تمام چیک پوسٹیں جو شہری زندگی میں تکالیف کا باعث بنتی ہیں ختم کردی ہیں۔