راولپنڈی : پولیس نے منشیات فروشوں، پتنگ اور آتش بازوں سمیت 18 ملزم گرفتار کر لئے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں ،پتنگ بازاوآتش بازوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے18ملزمان کو گرفتار کرلیاتھانہ پیرودھائی پولیس نے ہمایوں سے 120گرام چرس، پولیس نے صدام بٹ سے 525گرام چرس، یاسر نوید سے 1080گرام چرس، غلام سبحانی سے 10 کھلی شراب، کامران رشید سے پستول 30بور معہ3روند، کامران سے پستول 30بور معہ3روند، زوہیب علی سے پستول 30بور معہ4روند،تھانہ مورگاہ مولید ظفر سے پستول 30بور معہ3روند،مشاہد کبیر سے پستول 30بور معہ2روند، شفاعت اللہ سے پستول 30بور معہ2روند،ناصر مشتاق سے پستول 30بور معہ4روند،تھانہ مندرہ پولیس نے ناصر جاوید سے پستول 30بور معہ4روند،اویس علی سے پستول 30بور معہ4روند،تھانہ چونترہ پولیس نے محسن جمیل سے پستول 30بور، ریاض سے کلاشنکوف معہ5روند، تھانہ نصیر آباد پولیس نے راجہ احمد اور محمد علی سے 10انار ، 10ہوائیاں چلیدہ ، عمران جاوید سے 300پتنگیں اور3ڈوریں برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ۔