پنجاب یونیورسٹی کےانسٹیٹیوٹ آف مائیکالوجی اینڈ پلانٹ پتھالوجی کے طلبہ نے گورنرہاؤس کے سامنے اپنی غیرمنظور شدہ ڈگریاں جلا دیں۔

لاہورمیں گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے والے طلبہ کا کہنا تھا کہ وہ گذشتہ پچیس دنوں سے احتجاج کررہے ہیں لیکن انتظامیہ نے ان کی بات پر کوئی دھیان نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ جن طلبہ نے پہلے ہی ایچ ای سی کا مقرر کردہ زرعی پلانٹ پتھالوجی کا اسی فیصد کورس پڑھ لیا ہے اور وہ دو سال پہلے اپنی تعلیم مکمل کرچکے ہیں، پنجاب یوینورسٹی انہیں بھی ایک سال کا مزید ڈیفی شینسی کورسز پڑھنے کا پابند کررہی ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے گذشتہ آٹھ برسوں میں ہائرایجوکیشن کمیشن سے اس ڈگری کو زراعت کی اعلیٰ ڈگری کے مساوی حیثیت دلوانے کی کوشش ہی نہیں کی۔ طلبہ نے اس موقع پرگورنرپنجاب کی جانب سے دیئے گئے گولڈ میڈلز واپس کرتے ہوئے اپنی ڈگریاں نذر آتش کردیں۔