نیٹو قافلے پر حملے میں پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی ملوث ہے : افغانستان کا الزام

کابل (آن لائن) افغانستان نے الزام عائد کیاہے کہ گزشتہ منگل کو نیٹو کے فوجی قافلے پر خود کش حملے میں پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی ملوث ہے نیویارک ٹائمز کے مطابق افغانستان کی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی کے ترجمان سعید انصاری نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ منگل کو نیٹو کے قافلے پر خود کش حملے میں سات ملزمان کو گرفتار کرلیاگیاہے اس حملے میں ایک کینیڈین کرنل ایک امریکی کرنل‘ دو امریکی لیفٹیننٹ کرنل‘ 12 امریکی ڈرائیوروں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے اس کے علاوہ ان سات گرفتار افراد پر کابل میں ایک دوسرے حملے میں ملوث ہونے کا خدشہ ہے سعید انصاری کا کہنا تھا کہ ان دونوں دھماکوں کی منصوبہ بندی اور اس میں استعمال ہونے والا تمام مواد سرحد پار سے آیاہے انہوں نے کہاکہ جب ہم کہتے ہیں کہ ہم ان حملوں کی منصوبہ بندی اور بارود سرحد پار ہمسایہ ممالک سے آیاہے تو پھر اس ہمسایہ ملک کی انٹیلی جنس سروس کا بھی اس میں یقیناً کردار تھا۔