منموہن کا جذبہ خیر سگالی‘ گیلانی کو آموں کا تحفہ

نئی دہلی (این این آئی) دوطرفہ اعتمادکا فقدان دورکرنے کی کوششیں عروج پر ہیں،بھارتی وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ نے جذبہ خیرسگالی کے تحت پاکستانی ہم منصب یوسف رضا گیلانی کو آموں کا تحفہ بھجوا دیا۔ بھارتی ٹی وی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ کی جانب سے 20کلوگرام خصوصی ”الفانو“ آموں کا تحفہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو بھجوا گیا ہے جو اسے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے حوالے کرے گا۔ بھارتی وزیراعظم نے تحفے کے ساتھ پاکستانی ہم منصب کو ایک خط بھی بھیجا ہے جس میں انہو ں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم یوسف رضاگیلانی خیرسگالی کے جذبے کے تحت بھجوائے گئے آم پسند کریں گے۔